اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاسداران انقلاب فورس (IRGC) کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ایران مخالف باتیں اس کی بے بسی اور شکست کی علامت ہیں جبکہ دشمن کو ایران کی ناقابل تسخیر طاقت کا ادراک ہوچکا ہے.
یہ بات بریگیڈیر جنرل 'حسین سلامی' نے منگل کے روز تہران میں امام خامنہ ای نیول یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ایران کے خلاف عسکری طاقت استعمال کرنے کے آپشن پر بات نہیں کی اس کا مطلب یہی ہے کہ ایران کی طاقت ناقابل تسخیر ہے جس کا دشمن کو بھی ادراک ہوچکا ہے.
انہوں نے بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی قربانیوں اور ان کی لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) کے گذر جانے کے بعد سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے وطن عزیز کو مختلف دشورا حالات اور سازشوں سے نکالا.
جنرل سلامی نے مزید کہا کہ آج امریکہ دنیا میں جاری جنگوں کا ذمہ دار ہے اور یہ نہ صرف جنگوں کے آغاز میں ملوث رہا بلکہ ایران کے خلاف آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں عربوں کی مالی پشت پناہی بھی کی.
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے پانیوں میں دشمنوں کی موجودگی کا مقصد ایران کے دنیا کے ساتھ تعلقات کو منقطع کرنا ہے بالخصوص تیل کی ترسیل کو بھی متاثر کرنا ہے.
جنرل سلامی نے کہا کہ امریکی صدر وہ واحد سربراہ مملک ہے کہ پاسداران انقلاب فورس کے خلاف بات کی مگر یہ بڑی مسرت کی بات ہے کہ پاسداران انقلاب ایرانی قوم کے دلوں میں بستی ہے اور اس کی پوزیشن اتنی اہم کے امریکی صدر اس کے خلاف بیان دینے پر مجبور ہوا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲